وہ سمجھتا ہے میں اسے جلد بھول جاؤں گا
Poet: hira By: hira, gojraوہ سمجھتا ہے میں اسے جلد بھول جاؤں گا
اور میری آنکھوں میں ہر لمحہ نمی رہتی ہے
کیسے مان لوں وہ بے وفائی کر جائے گا
دل کی دھڑکن اس کے وعدوں پہ تھمی رہتی ہے
اس کی یادوں کا احساس مجھے مرنے نہیں دیتا
کیوں یہ تنہائی خود سے بھی سہمی رہتی ہے
میں ان لمحات کو اوراق میں کب تک قید رکھوں
تیرے الفاظ پہ درد کی اک تہہ جمی رہتی ہے
میری وفائیں نجانے کن رنگوں میں کھو گئیں
ان اداس شاموں میں عجب غمی رہتی ہے
تو پلٹ آیا ہے تو بہت خوش ہوں میں
اب تیرا ساتھ ہو کر بھی تیری کمی رہتی ہے
More Sad Poetry






