وہ شامیں
وہ صحبیں
وہ راتیں
وہ باتیں
وہ محبتیں
وہ راحتیں
مسکراتی آنکھیں
تیز ہوتی سانسیں
لبوں پہ کبھی نا بچھڑنے کی دعائیں
دور تک گونجتی محبت کی صدائیں
سمندر کنارے لکھی محبت کی تحریریں
ہاتھوں پہ کھنچی محبت کی لکریریں
سب یاد ہے مجھے سب یاد ہے
یاد بس اتنا نہ رہا
انسان بدل بھی جاتا ہے
اور بدلنا فطرت ہے