وہ شخص بھی کیا تھا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

وہ شخص بھی کیا تھا سوچتی ہوں
اندھیری شب میں تھا چاند جیسا
وہ میری سانسوں میں بس گیا تھا
وہ میری آنکھوں کا خواب بن کر
وہ ہجر شب کا سہانا پیکر
مرے سراپا پہ چھا گیا تھا
وہ شخص کیا تھا، میں کیا کہوں
میرے بس سے باہر ہے کچھ کہوں اب

Rate it:
Views: 349
17 Feb, 2016
More Life Poetry