وہ مجھے گڑیا کہتا ہے

Poet: MARIA RIAZ GHOURI By: Maria Ghouri, HarooNAbd

وہ مجھے گڑیا کہتا ہے
بلکل ٹھیک کہتا ہے

ہاں! میں اس کے لیے اک گڑیا تو ہوں

جب اس کا دل کرتا ہے
مجھے سینے سے لگاتا ہے
مری زلفیں سلجھاتا ہے
مری آنکھوں میں جھانکتا ہے
بے پناہ محبت کی باتیں کرتا ہے
جب بھی اس کا دل کرتا ہے
اس دن بہت عشق جتاتا ہے
مری اداسیوں کو مٹاتا ہے
محبت کی شاعری سناتا ہے

‏"لیکن وہ مجھے گڑیا کہتا ہے"
وہ مجھے کھلونا سمجھتا ہے

وہ کیوں نہیں جانتا؟
مجھ میں بھی دل ہے؟

‏"شاید اسکو میں ہمیشہ اک گڑیا ہی لگی ہوں؟

‏ وھ مجھے گڑیا کہتا ہے
بلکل ٹھیک کہتا ہے

Rate it:
Views: 411
06 Oct, 2013
More Life Poetry