Add Poetry

وہ ہم سے دور رہنے لگا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

وہ ہم سے دور رہنے لگا ہے
دل غم سے چور رہنے لگا ہے

آتا ہے جب خیال اس سے ملنے کا
دل دکھ سہنے پر مامور رہنے لگا ہے

اس سے کبھی شکایت نہ تھی ہمیں
دل اسے بےوفا کہنے پر مجبور رہنےلگا ہے

نظر آتا ہے ہمیں وہ کبھی کبھی
اب وہ تھوڑا مغرور رہنے لگا ہے

پہلے وہ اسطرح نہ تھا
جیسے وہ اب حضور رہنے لگا ہے

Rate it:
Views: 418
25 Sep, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets