وہ ہم ملنے آئے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

دنیا کی مجبوری نے
یہ کیسے روگ لگائے

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

ان سے کیسا شکوہ
وہ کیوں نہ ملنے آئے

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

میرے روٹھے دل کو
یہ کون بھلا سمجھائے

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

اپنی نادانی پہ یہ دل
اب روئے اور پچھتائے

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

جو روٹھ گیا اس دل سے
دل کیسے اسے منائے

وہ ہم سے ملنے آئے
ہم ان سے نہ مل پائے

Rate it:
Views: 496
18 Feb, 2010