Add Poetry

وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer , Karachi

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

دنیا سے ناراض ہوکر
یا پھر اللہ کی پیاری بن کر
ہم کو روتا چھوڑ کر

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

ہم تو چھوٹے تھے ماں
تیرے جگر گوشے تھے ماں
پھر ایسا کیا ہوا ماں
تو کیوں ہم کو چھوڑ گئی ماں

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

گر تو ہمارے درمیاں ہوتی ماں
ہم بھی خوش ہوتے ماں

دوستوں سے ذکر کرتے تیرا
تیری شفقت کا تیری محبت کا ماں

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

تیرے محبت بھرے خوف سے
تیرے ناراض ہونے کے ڈر سے

میں بھی دوستوں کی طرح
گھر لوٹ آتا ، تیرے ڈر سے

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

میرے بچے دادی امی کہہ کر
جب تجھ سے لپٹ جاتے

اپنی دادی امی کا پیار پاجاتے
دادی امی کہاں ہیں
کیسی تھیں یہ نہ پوچھتے نہ پوچھ پاتے

میں اکثر سوچا کرتا ہوں
وہ ہم کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی

Rate it:
Views: 1595
03 Nov, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets