وہی تاریخ وہی دن
Poet: UA By: UA, Lahoreوہی تاریخ وہی دن وہی مہینہ آیا ہے
بیتی ہوئی یادوں نے دل کو بہت تڑپایا ہے
جب سے اپنا دیس اپنے لئے پردیس ہوا
وہی منظر میری نظروں میں پھر لہرایا ہے
پاس ہو کر بھی کوئی پاس نہیں رہتا ہے
ایسی حالت نے میرا دل بہت دکھایا ہے
میری آنکھوں میں تیرتی اشکوں کی نمی نے
میرے چہرے کو جلایا ہے تمتمایا ہے
تم گئے تو تمہارے شہر کی گلیوں نے بھی
عجب سا طور عجب رنگ ڈھنگ اپنایا ہے
اسکی خوشبو سے مہکتے ہیں بام و در عظمٰی
گرچہ مدت سے وہ اس شہر نہیں آیا ہے
More Sad Poetry







