Add Poetry

وہی دعا بھی، وہی حاصلِ دعا بھی ہے

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

وہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستہ بھی ہے
وہی دعا بھی، وہی حاصلِ دعا بھی ہے

میں اسکی کھوج میں نکلا ہوں ساتھ لے کے اُسے
وہ حسن مجھ پہ عیاں بھی ہے اور چھپا بھی ہے

میں در بدر تھا، مگر بھول بھول جاتا تھا
کہ اِک چراغ دریچے میں جاگتا بھی ہے

کُھلا ہے دل کا دریچہ اُسی کی دستک پر
جو مجھ کو میری نگاہوں سے دیکھتا بھی ہے

یہ میری سرحدِ جاں میں قدم دھرا کِس نے
کہ محو خواب ہوں، آنکھوں میں رت جگا بھی ہے

اُسے وہ بھولنے لگتا ہے، جو اسے بھولے
عطا کہ دل زدہ بھی ہے اور سرپھرا بھی ہے

Rate it:
Views: 421
23 Nov, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets