Add Poetry

ویران میرے دل کا نگر دوست کر گئے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

کتنے حسین پھول کھلے اور بکھر گئے
وہ پر خلوص لوگ نجانے کدھر گئے

ان کے ہی دم سے رونقیں تھیں دل کی بزم میں
ویران میرے دل کا نگر دوست کر گئے

پھرتے رہے جہان میں رو ٹی کے واسطے
اپنا رہا نہ کوئی بھی جب اپنے گھر گئے

سوچا نہ تھا بھنور بھی ہمارے ہیں منتظر
دریا میں لے کے شوق کنارہ اتر گئے

غم پا کے میری روح پاکیزہ ہو گئی
نیت نکھر گئی مرے جذبے سنور گئے

کچھ حوصلے تھے پست جو خاموش تھی زباں
کچھ آپ کے سلوک عداوت سے ڈر گئے

مرنا ہی تھا تو موت سے بہتر نہ تھا رفیق
اک بے وفا کے حسن پہ وشمہ کیوں مر گئے

Rate it:
Views: 2
10 May, 2025
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets