يہ قول کسی کا ہے

Poet: .. By: Sumera Ataria, GUDDU

يہ قول کسی کا ہے کہ ميں کچھ نہيں کہتا
وہ کچھ نہيں کہتا ہے کہ ميں کچھ نہیں کہتا

سن سن کر ترے عشق ميں اغيار کے طعنے
ميرا ہی کليجا ہے کہ ميں کچھ نہيں کہتا

بن آئی ہے جو چاہیں کہیں حضرت واعظ
اندیشہء عقبٰی ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

ان کا يہی سننا ہے کہ وہ کچھ نہيں سنتے
ميرا يہی کہنا ہے کہ ميں کچھ نہيں کہتا

دیکھو تو ذرا چشمَ سخن گو کے اشارے
پھر تم کو یہ دعوٰی ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا

خط ميں مجھے اول تو سنائی ہيں ہزاروں
آخر یہی لکھا ہے کہ ميں کچھ نہيں کہتا

پھٹتا ہے جگر ديکھ کے قاصد کی مصيبت
پوچھو تو يہ کہتا ہے کہ ميں کچھ نہيں کہتا

Rate it:
Views: 539
16 Jul, 2013