اداس چہرہ
بھیگی پلکیں
دریا کے کنارے
ریت پے لکھے وہ کچھ لفظ
ان لفظوں کے ساتھ پروے
وہ سب خواب
جو ہم نےتھے مل کر دیکھے
میں نادان تھا اور وہ انجان
میں نادان کہ اس کے خواب ہیں میرے خواب
وہ انجان کہ خواب کا مواخذ
ساتھ میں جینا ساتھ میں مرنا تھوڑی ہے
پھر ایک شام دریا کے کنارے
راز یہ سارے کھل جاتے ہیں
وہ سب خواب ٹوٹ کے
ریت کے ذروں اور پانی کے قطروں میں
مل جاتے ہیں
میری آنکھ کا بہتا پانی
دیکھ کے اس نے مجھ سے کہا تھا
جن خوابوں کا حاصل رونا
ایسے خھواب پروتے کیوں ہو
گر جو تم نے دیکھ لئے تھے
اب پھر بیٹھ ک روتے کیوں ہو