ٹوٹے دل کو ُاٹھا کر آؤ دربار چلے

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , K.S.A

اے دل چلو کہیں دور چلے
اک لہر بن کر سمندر کے پار چلے

جہاں ہر چیز شفاف نظر آئے
آؤ کسی نئی دنیا میں ہو کر تیار چلے

وہ بےوفا تھا جس سے وفا کی ُامید تھی
اب رسوائی کے ساتھ بے اختیار چلے

میں گر ہی جاؤں گئی راستے میں شاید
مجھ پر ہسنے والے تم کیوں گھوڑے پر سوار چلے

دکھویے ، فریب میں چھپے ہیں لوگ
ٹوٹے دل کو ُاٹھا کر آؤ دربار چلے

مر جاؤ کہہ کر پھر ُاس نے خبر نا لی
خوابوں میں رہتے رہتے حقیقت سے ہار چلے

اب تو بھولے سے بھی یاد تمہاری نہیں آتی
کتنی نادانی میں ہم اپنی زندگی وار چلے

کوئی شکوہ بھی نہیں کیا کوئی شکایت بھی نہیں
اپنی خامشی سے ہی اے یار ہم خود کو مار چلے

Rate it:
Views: 623
19 Apr, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL