ٹوٹے پتوں کی جاگیر
Poet: T By: T-Malik, Lahoreٹوٹے پتوں کی جاگیر سنبھال رکھی ہے
دل نے کب سے اک تصویر سنبھال رکھی ہے
کون کہتا ہے محبت کو بے ثمر خواب
عداوت لہجوں کی، ہر زنجیر سنبھال رکھی ہے
کبھی زیب تن تھا آنکھوں پہ جو خیال
ٹوٹی پلکوں نے ہر تعبیر سنبھال رکھی ہے
وہ جو ٹھہر نہ پایا تیرا منظر ہی کیا
ہاتھوں نے پھر بھی اک لکیر سنبھال رکھی ہے
More Sad Poetry






