ٹوٹے ہوئے لوگوں کو
اگر کوئی پھول بھی مارے
تو وہ
بکھر جائیں گے
ڈھے جائیں گے
اس لئے تم خیال رکھنا
کہ اگر ایسے لوگ کہیں مل جائیں
تو انہیں سمیٹ لینا
بکھرنے سے بچا لینا
ان کی دعاؤں سے اپنا دامن بھر لینا
ان کی بد دعاؤں سے بچنا
کہ ان کے اور خالق کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا