Add Poetry

پاپا دیکھیں نا اپنی ننی تتلی کو کہ وہ ذرہ ذرہ بکھر رہی ہے

Poet: Zoya rabnawaz By: Zoya rabnawaz, rawalpindi

پاپا دیکھیں نا اپنی ننی تتلی کو کہ وہ ذرہ ذرہ بکھر رہی ہے
کہ جسے اپنی گود میں بڑے پیار سے پالا تھا
کہ جسے بڑے پیار سے چلنا سکھایا تھا
کہ جسکی ننی آنکھوں میں سہانے سپنے بنے تھے

پاپا دیکھیں نا اپنی ننی تتلی کو کہ وہ ذرہ ذرہ بکھر رہی ہے
وہ اپنے وجود کی تلاش میں کہیں کھو گئی ہے
اب اسکی آنکھوں میں نہ نیند ھے نہ سپنے
دنیا کی بے رخی نے اس کے پروں کو مسل دیا ہے

پاپا دیکھیں نا اپنی ننی تتلی کو کہ وہ ذرہ ذرہ بکھر رہی ہے
آپ کی دعاؤں نے اسے ڈگمگانے نہ دیا ہے
لوٹ آؤ کہ آج بھی اس کی نظر چوکھٹ پر جمی ہے
وہ پکڑ کر ہاتھ آپکا پھر سے اڑنا چاہتی ہے

پاپا دیکھیں نا اپنی ننی تتلی کو کہ وہ ذرہ ذرہ بکھر رہی ہے
 
Rate it:
Views: 444
27 Jan, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets