Add Poetry

پتھروں کے شہر میں نفاست نہیں ملتی

Poet: محمد مسعود میڈوز نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

پتھروں کے شہر میں نفاست نہیں ملتی
کبھی سنگدل لوگوں سے محبت نہیں ملتی

جنہیں تو نہیں ملتا اُنہیں ملتی تیری ہے عبادت
جنہیں ملتا ہے تو اُنہیں تیری عبادت نہیں ملتی

ضروری نہیں تو چاہے جسے وہ بھی تجھے چاہے
زمانے میں کسی سے کسی عادت نہیں ملتی

جنموں سے تیری تلاش کا سلسلہ ہے مسلسل
کسی سے تیری صورت کسی صیرت نہیں ملتی

یوں تو ملتا ہے ہر روز مجھ سے مسکرا کہ وہ ہمیشہ
بس ایک ہم ہی کو اُس کی زرا سی قربت نہیں ملتی

نہ ڈر اِس قدر تو بدایمانیوں سے اے مسعود
یہاں بدنام ہوئے کبھی کسی کو شہرت نہیں ملتی

Rate it:
Views: 530
09 Mar, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets