پردیس میں زندگی کیسےبسر ہوتی ہے
اس بات کی مسافر کوہی خبر ہوتی ہے
جب ہم ایک دوسرےسے مل نہیں پاتے
جو حالت ادھر ہوتی ہے وہی ادھر ہوتی ہے
میں ہر پل اپنی چاہت کا اظہار نہیں کرتا
باربارکہی جانےوالی بات کی ناقدرہوتی ہے
کون پیارا ہمیں دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
ہچکی آتےہی اس بات کی خبر ہوتی ہے
دو وقت کی روٹی سےزیادہ کی لالچ نہیں
تھوڑےمیں ہی اپنی اچھی گزر ہوتی ہے