Add Poetry

پردیس میں زندگی کیسےبسرہوتی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

پردیس میں زندگی کیسے بسر ہوتی ہے
اس بات کی مسافر کو ہی خبر ہوتی ہے

جب ہم ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے
جوحالت ادھر ہوتی ہےوہی ادھر ہوتی ہے

میں ہر پل اپنی چاہت کااظہار نہیں کرتا
باربار کہی جانے والی بات کی قدرنہ ہوتی ہے

کون پیارا ہمیں دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
ہچکی آتے ہی اس بات کی خبرہوتی ہے

دووقت کی روٹی سےزیادہ کی لالچ نہیں
تھوڑے میں اپنی اچھی گزربسرہوتی ہے

Rate it:
Views: 367
09 May, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets