Add Poetry

پڑ گئی کس امتحان میں ،شاہین یہ کیسا ھے سفر ؟

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn

 جنوں کی راہ میں نکلی ہوں
انجام سے بے خبر
راستہ بھی پر خطر
گہری کھائیاں
دہشت کی ہر
سمت پرچھائیاں
کالی راتیں
ادھورے قصے
ادھوری باتیں
گھپ اندھیرا
جگنو نہ سویرا
نہ چھاؤں الفت کی
نہ کوئی محبوب میرا
یہ دل گھائل ، گھائل
پھر بھی امید کا قائل
روپ نہ کوئی دھوپ
ہر طرف گہرا سکوت
دکھائی دیتا لمبا سفر
نہیں کوئی ہمدم
نہ سایہ نہ ہی
کوئی شجر
جل رہی ہوں
ہر لمحہ ہر پہر
نہیں پتہ یہ کونسا
ھے نگر ؟
چلنے لگی کس ڈگر
آ گئی ہوں کس
جہان میں۔
پڑ گئی ہوں کس
امتحان میں۔
شاہین!کیسا ہے یہ سفر
کرنا پڑتا بس صبر،بس صبر
اے دل نہ کسی آزمائش
سے ڈر ۔
نہ سہم ، بن بہادر،
جان لو یہ کونسی ہے راہ
حاصل کرنی ہےاک
پتھر دل کی چاہ
یہ دیوانگی کی ہے راہ
ہاں
یہ دیوانگی کی ہے راہ

Rate it:
Views: 565
26 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets