پھر آئینہ حیات کو میں نے سجا لیا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiپھر آئینہ حیات کو میں نے سجا لیا
جل جل کے خود کو آگ میں کندن بنا لیا
ہمدم تری تلاش میں مٹی میں مل گئی
"دیپک کی مثل مجھ کو محبت نے کھا لیا"
اشعار میں نمایاں رکھی فکر و فن کی بات
غزلوں کو دے کے رنگ کبھی گنگنا لیا
افشاں چھڑک کے پیار کی زخموں پہ بے وفا
جب آئی تیری یاد تو بس مسکرا لیا
خوشیاں نثار کر کے کسی باغبان نے
جلنے سے اپنے پیار کا گلشن بچا لیا
اترا تھا کوئی خواب کی تعبیر ڈھونڈنے
آنکھوں کے رہگزار میں رستہ گنوا لیا
وشمہ کسی کی یاد کا دل کے جہان میں
سویا ہوا تھا درد کیوں پھر سے جگا لیا
More Sad Poetry






