پھر ملیں گے یہ زندگی رہی تو

Poet: اےبی شہزاد By: Ab Shahzad, Ali wah

پھر ملیں گے یہ زندگی رہی تو
اپنی یوں چلتی دوستی رہی تو

کم محبت کبھی نہیں ہوگی
فرط جذبات تشنگی رہی تو

سلسلہ پیار کا چلتا ہی رہے گا
دل میں ایسے ہی دل لگی رہی تو

پھر سنور عاقبت ہی جائے گی
زندگی بھر یہ سادگی رہی تو

وقت گزرے گا یوں بہت اچھا
اپنے آنگن میں روشنی رہی تو

میں بہت ہو اداس جاؤں گا
تیری آنکھوں میں گر نمی رہی تو

بچ گناہوں سے جاؤ گے شہزاد
دل میں مکتوم عاجزی رہی تو
 

Rate it:
Views: 82
08 Feb, 2026
More Sad Poetry