پھر بھی وہی ہے

Poet: USAMA USMAN BASRA By: Usama Usman, sialkot

جیت کر بھی دل مرا وہ چھوڑ جائے تو وفا ہے
میں ہارا ہوں مگر پھر بھی اسے رہتی دعا ہے

کہا سب نے، کہ وہ اب تم سے کچھ بھی سچ نہ کہے گا
مجھے ان باتوں میں بھی اس کی چاہت کی صدا ہے

وہ جس نے درد دے کر ہنسی اوروں کے سنگ لی
اسی کے نام پر اب تک مری ہر التجا ہے

کسی اور سے وہ باتیں کرے، ہنس دے، چھپا لے
مگر کیا کیجیے، وہ سب سے بڑھ کر باحیا ہے

مجھے ٹھکرا کے بھی وہ آسماں سا لگ رہا ہے
میرا دل ٹوٹا ہے، پر عشق میں کیا بھی خطا ہے؟

میں اس کے ظلم پر بھی شکریہ کہنا نہ بھولوں
یہ کیسا پیار ہے، جو ہر سزا میں بھی جزا ہے

Rate it:
Views: 76
09 Feb, 2026
More Sad Poetry