Add Poetry

پھر نظر آئے ہے شبنم میں نہایا کوئی

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow (Lucknow)

 کوئ انسان نہ انسان کا سایہ کوئ
مفلسی دیکھ تر ے گھر نہیں آیا کوئ

قید تنہائ میں ساتھی ہے تو سورج کی کرن
اک پرندہ بھی دریچہ میں نہ آیا کوئ

آنکھیں نم نم سی ہیں ۔ کم کم سی ہنسی ہونٹوں پر
لے گیا کیا کسی اپنے کو پر ا یا کوئ

راہ الفت میں ملے کتنے حسیں آپ کے بعد
دل دیو ا نہ کو لیکن نہیں بھا یا کوئ

اف شب چاندنی اف ۔ یہ تری عریاں بد نی
پھر نظر آئے ہے شبنم میں نہایا کوئ

نور یزداں میں کھلا وہ گل پر خار زمیں
پھر گلاب ایسا نہ قدرت نے کھلایا کو ئ

کر گیا خشک کوئ اشکوں کے مو سم ایسے
ابر پر آب حسن پھر نہیں چھا یا کوئ

Rate it:
Views: 421
25 Feb, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets