پھر یہ کہتے ہو کہ یوں کہتا ہے

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

پھر یہ کہتے ہو کہ یوں کہتا ہے,
ایسے ویسے یہ کیوں کہتا ہے؟
گھٹا سی زلفیں یہ کالی کالی
چمکتا چہرہ لبوں پہ لالی,
لفظوں میں بناوٹ لہجہ جلالی,
اور اُس پہ آنسوؤں کا یہ جو دریا ہے,
ڈرامہ نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے؟
تم جیسے نہیں ہوتے!
وہ جن کو درد ہوتا ہے۔
بکھرے بال, اُجڑا روپ,
لرزتے ہونٹ,
چہرہ زرد ہوتا ہے۔
لہجہ سرد ہوتا ہے۔
آنکھیں کھنڈر, آنسو خشک
لب خاموش ہوتے,
وہ دنیا سے بےخبر مدہوش ہوتے ہیں,
وہ جن کو درد ہوتا ہے
وہ تم جیسے نہیں ہوتے..

Rate it:
Views: 417
09 Sep, 2016