پھول کے آنسو

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کلی کھلی
تتلیوں نے خوشی منائی
اک جھرمٹ تھا
قہقہے تھے، خوشیاں تھیں
پھر ایسا ہوا اک دن
راہ گزرتے مسافر نے
چلتے چلتے ہاتھ گھمایا
مسل دیا کھلتے پھول کو
پھول کے آنسو
خوشبو بن کے بہہ گئے
ہاتھوں کو گداز کیا
اور فضا معطر کر گئے
 

Rate it:
Views: 585
17 Jun, 2009