Add Poetry

پھولوں کی تبلیغ کی اور خوشبوءِ راس نہ آئی

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

پھولوں کی تبلیغ کی اور خوشبوءِ راس نہ آئی
کیا رنگ ملا زندگی! کوئی ترغیب پاس نہ آئی

ہر طرح اظہار دلچسپی جیون کی آرزوُمند ہے
ہمارے لب پھڑکے اُن کے ہونٹون پر پیاس نہ آئی

سنجیدگی، فرض، سخن دوستی اور کیا مانگیں
احساس سے اشک گرے اور خلوت خاص نہ آئی

قلیل سبھی دُکھ باٹتے ہیں مگر حجابوں میں
کیونکہ درد کی کسی کو بھی پیمائش نہ آئی

ایک وقت کی جھپکی گونچے اُکھاڑ دیتی ہے
ہمارا تو چمن اُجڑ گیا مگر تراش نہ آئی

اپنی الفت کا قصہ وہ لوگ کیا سمجھیں گے
جنہیں کبھی سنتوشؔ عشق کی خراش نہ آئی

 

Rate it:
Views: 257
03 Feb, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets