Add Poetry

پہلے خود کو عام تو کر

Poet: Bushra Shahzadi By: Bushra Shahzadi, Sialkot

اگر حاصل مقام چاہتا ہے تو عظیم لوگوں کی فہرست میں
تو خاص بننے کے لئے ، پہلے خود کو عام تو کر

نبوت رسالت سے پہلے پیغمبر بھی تو عام تھے نا !!!
و تعز من تشاء کے لئے ، پہلے خود کو عام تو کر

زندگی کی ہر مشکل کا حل موجود ہے "مصحف📖" میں
حکمت ودانائی کے موتی💎 ذخیرہ کرنے کے لئے ،پہلے خود کو عام تو کر

عمل کا کرنا ضروری ہے بجائے علم کے انبار سے
اس کٹھن سفر کو سہل بنانے کے لئے ،پہلے خود کو عام تو کر

رکھ کر رب کے کن پر بھروسہ"بشری" توخالص بن جا
اور کسی حرص و خواہش کے بغیر ،پہلے خود کو عام تو کر

Rate it:
Views: 746
19 May, 2020
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets