Add Poetry

پہلے میرا خیال کب آیا جو اب آئے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے دل کا حال تمہیں کیا سمجھ اب آئے گا
پہلے میرا خیال تمہیں کب آیا جو اب آئے گا

میں تمہیں اپنے ہونے کا احساس دلاتی رہی
پہلے میرا خیال تمہیں کب آیا جو اب آئے گا

وقت سحر تم پا کے بھی نہ مجھ کو پا سکے
غروب وقت تمہیں میرا عکس نظر کب آئے گا

بارھا چاہا تمہیں دل کی بات کہہ ڈالیں مگر
لبوں پہ دل کا بیان کب کیسے اب آئے گا

تیری نظر میرا ہر ایک سوال روکتی رہی
میری نظر کے سوالوں کا جواب کب آئے گا

ذرا تم ان سے یہ پوچھو جو مجھ سے پوچھا کرتے ہو
وہ ہر جائی وہ بے وفا تیرے دل میں کب آئے گا

اگر ہم جانتے عظمٰی تو بن پوچھے ہی کہہ دیتے
وہ کس موسم مہیً آئیگا وہ کس رت میں اب آئے گا

میرے دل کا حال تمہیں کیا سمجھ اب آئے گا
پہلے میرا خیال تمہیں کب آیا جو اب آئے گا

Rate it:
Views: 613
26 Apr, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets