Add Poetry

پہن کر جمہوری قبا یہ کیسا جمہوری نظام دیتے رہے

Poet: نواب رانا ارسلؔان By: نواب رانا ارسلؔان, Umerkot

پہن کر جمہوری قبا یہ کیسا جمہوری نظام دیتے رہے
ستم گر یہاں درد سرِ عام دیتے رہے

تم تو رہے سطوت میں اے اعضائے مجالِس
میں کیوں مانوں؟ کہاں چمن کو اچھی پہچان دیتے رہے

ناموسِ دينِ مصطفىٰ کے یہ کیسے ہیں محافظ
مفلِس کی جھونپڑی میں لگی آگ کو پروان دیتے رہے

بازارِ عالم تک مشہور ہیں ان کے بیانات صرف بیانات
دہایوں سے یہ اہلِ باغ کو نقصان دیتے رہے

گلِ چمن تو بیچتے رہے سڑکوں پہ پانی
تم کس کو روٹی کپڑا اور مکان دیتے رہے

لٹتی رہیں کلیاں سرِ بازار یہاں
تاسف ہے اہلِ تجاہل کیا شان دیتے رہے

ایسی تلخیوں میں آرزوئے خواب کیا کرے ارسلؔان
رُسوائی یہاں روزوشب بے درد انسان دیتے رہے

Rate it:
Views: 476
24 Feb, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets