پیار اب تم کو مرے ساتھ اگر ہو جائے
Poet: By: AB Shahzad, Mailsiپیار اب تم کو مرے ساتھ اگر ہو جائے
زندگی میری خوشی سے ہی بسر ہوجائے
ان کی یادوں کے دیے روز جلاتا ہوں میں
خوش نصیبی ہوگی دیدار اگر ہوجائے
عشرتِ دل ہو تمناؤں میں پارہ ایسے
دل میں بس تڑپ رہے ریش جگر ہوجائے
مانگتا روز دعائیں ہوں صدا خوش وہ رہے
کاش ایسا ہو دعاؤں میں اثر ہو جائے
سوز ہجراں میں گزر زیست رہی ہے میری
ہجر کی رات کٹے اور سحر ہو جائے
جی رہا ہوں میں بنا یار کے کیسے شہزاد
حال میرے پہ کبھی ان کی نظر ہو جائے
More Sad Poetry






