Add Poetry

پیار سے دل کا نگر نگر مہکے

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

پیار سے دل کا نگر نگر مہکے
آگ میں تتلیوں کے پَر مہکے

چاند پر چھائے بادلوں کی گھٹا
چاندنی سے تمام گھر مہکے

درد کی آگ دل میں روشن کر
دھوپ نکلے یہ رہگزر مہکے

دھوپ ڈھلنے دے شام آنے دے
رات بھر پیار کا شجر مہکے

اک پرندے نے تیرا نام لیا
صحن و دیوار ، بام و در مہکے

یاد آئے تو ذہن و دل خوشبو
دیکھ لوں تو میری نظر مہکے

Rate it:
Views: 270
09 Dec, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets