Add Poetry

پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistan

چاہے سنگین ہوں حالات بدل جاتے ہیں
پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

پیار سے ملتی ہے انساں کے خیالوں کو وسعت
پیار سے قوموں نے اس دنیا میں پائی جنت
پیار سے درد و الم خوشیوں میں ڈھل جاتے ہیں
پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

اپنی آنکھوں میں محبت کو بسائے رکھنا
پیار کے دیپ کو آندھی میں جلائے رکھنا
پیار سے بجھتے ہوئے دیپ بھی جل جاتے ہیں
پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

پیار اللہ کا دیں اور ہے پیغام نبی
پیار ہی بانٹنے آتے ہیں زمانے میں ولی
پیار سے کفر کے طوفان بھی ٹل جاتے ہیں
پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

چاہے سنگین ہوں حالات بدل جاتے ہیں
پیار کی آنچ سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں

( نبی ۔۔۔۔۔۔۔حضرت محمد
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

Rate it:
Views: 704
08 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets