پیغام

Poet: پیغام By: Muhammad Waleed, Lahore

مجھے پیغام آیا ہے
کے اب تم بھول جاتے ہو
کوئی شکوہ نہیں کرتے
کوئی وعدہ نہیں کرتے
کسی تہوار پر بھی اب
مجھے تم خط نہیں لکھتے
تمہیں جاناں قسم میری
کوئی تو بات بتلاؤ
مجھے تم یاد کرتے ہو ؟
یا ان باتوں کی صورت تم
مجھے بھی بھول جاتے ہو ؟
مجھے پیغام آیا ہے

Rate it:
Views: 518
27 Sep, 2016