چاند اوجھل ہے آجکل
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aجلتی ہوئی ہوا میں جنگل ہے آجکل
چراغوں کی روشنی بھی بوجھل ہے آجکل
بے کیف سی حیات گزری ہے تلخیوں میں
ہر اک خوشی میں غم بھی شامل ہے آجکل
صدمے سے ہم تڑپتے ہوئے تنہا ہی رہ گئے
یاروں کی صحبتیں بھی مسلسل ہیں آجکل
آنکھوں کی روشنی بھی آنسوں میں بہہ گئی
سارا وجود درد سے بے کل ہے آجکل
اپنے غرور میں وہ مداوا بھی کیوں کرے
وہ ہوش میں رہیں پر دل پاگل ہے آجکل
اب کیوں سکوں ملے اس افسردہ رات میں
تاروں کے اس غبار میں چاند اوجھل ہے آجکل
More Sad Poetry






