چاند اور ستارے جانتےہیں مجھے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

چانداور ستارے جانتے ہیں مجھے
سمندر و کنارےجانتے ہیں مجھے
عمر گزری ہےظلمت میں لیکن
روشنی کہ استعارےجانتےہیںمجھے
خوشیاں مجھ سے روٹھی رہتی ہیں
مگرغم سارے جانتےہیں مجھے
جو کسی کہ ہجر میں ناشاد ہیں
سب درد کہ مارےجانتےہیں مجھے
جہاں ہم دونوں ملا کرتے تھے
وہ گلیاںچوبارےجانتےہیں مجھے

Rate it:
Views: 939
16 Dec, 2011