ہائے غفلت سے ہماری گئے مارے بچے
لقمہِؑ موت بنے چاند سے پیارے بچے
تم نے اپنا انہیں سمجھا ہی نہیں تھا ورنہ
بھوک سے ایسے بِلکتے یہ تمہارے بچے؟
سب کو ہوتے ہیں بہت جان سے پیارے بچے
اے خُدا شاد رہیں سارے کے سارے بچے
محفلِ رقص سجانے سے کہیں بہتر تھا
ہم بچالیتے اگر چاند، ستارے بچے
سر ندامت سے جُھکا جاتا ہے سُن کر احوال
مر گئے بھوک سے صحرا میں ہمارے بچے