Add Poetry

چل تھوڑا غم میں گزارا کرتے ہیں

Poet: مبشر جمیل By: مبشر جمیل , Karorpakka

چل تھوڑا غم میں گزارا کرتے ہیں
کچھ پل کے لیے تم کو ہمارا کرتے ہیں

تم تھے تو خوشیوں کا پتا چلتا تھا
چلو مَحَبّت دوباراکرتے ہیں

اک ہمارے بعد کئی مَحَبّتیں دفن ہونگی
مَحَبّت کا سجدے میں کفارہ کرتے ہیں

کہتے ہیں ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے
چاہتوں کو دھو کر منہ ستارا کرتے ہیں

سنا ہے دعاؤں سے تقدیر بدل جاتی ہے
آئیے اس بات کا استخارہ کرتے ہیں

ناکام عشق مثل موت ہے جانی
چل پھر قبر سے کنارہ کرتے ہیں

اور اس کادل تیرے بغیر کیا کروں گا شاعر
اس کو توڑ کر کچھ ہمار کچھ تمہارا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 3
23 Mar, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets