چلا گیا

Poet: By: faisal baloch , hub chowki

نیا درد اک دل میں جگہ کر چلا گیا
کل پھر وہ میرے شہر میں آ کر چلا گیا

جیسے ڈھونڈتا رہا میں لوگوں کی بھیڑ میں
مجھ سے وہ اپنے آپ چھپا کر چلا گیا

میں اس کی خاموشی کا سبب پوچھتا رہا
وہ قصے ادھر اودھر کے سنا کر چلا گا

یہ سوچتا ہوں کیسے بلاؤں گا اب اسے
ایک شخص وہ جو مجھ کو بھلا کر چلا گیا

Rate it:
Views: 402
10 Dec, 2010