چلو اک نئے سرے سے سجاتے ہیں زندگی
Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabadچلواک نئے سرے سے سجاتے ہیں زندگی
کچھ نئی منزلیں کچھ نئے راستے
کچھ نئے مرحلے کچھ نئے ضابطے
اک نئے آسماں کی تلاش میں
کچھ نئے پروں کو سنوار لیں
اک نئی پھر سے اڑان بھریں نئی زندگی کے واسطے
چلو اک نئے سرے سے سجاتے ہیں زند گی
سب غموں کو اب بھلا کر
جینا ہے سر اٹھا کر
اک نئے آشیاں کی تلاش میں
گھر میں خوشیاں نئی سجا کر
چلو اک نئے سرے سے سجاتے ہیں زندگی
زندگی ہم سے ہے جو چھن چکی
کیوں اس پر بیٹھے اب اشک بہائیں ہم
اک گلستاں تھا ہمارا جو اجڑ چکا
کیوں نہ نئے سرے سے اسے سجائیں ہم
اور دنیا کو یہ پیغام اپنا دے جائیں ہم
چلو اک نئے سرے سے سجا تے ہیں زندگی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم