چلو پھر شرط لگ جائےمیں ثابت آج کر دونگی
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIچلو پھر شرط لگ جائے
میں ثابت آج کر دونگی
کہ تم نے دل لگی کی ہے
محبت نام کی کی ہے
سن کر اسکی باتوں کو
میں بولا، سادا دل لڑکی
اگر میں دل لگی کرتا
تو جینے سے نہ یوں ڈرتا
محبت نام کی کرتا
وفائیں عام سی کرتا
مگر پھر بھی
تیری تسکین کی خاطر
یہ کہتا ہوں
ہاں، میں نے دل لگی کی تھی
تجھے اپنا ہی سمجھا تھا
تجھے دل سے لگایا تھا
جہاں کوئی نا غم پہنچے
وہاں تجھ کو چھپایا تھا
مگر جاناں!
یقیں جانو
تمھارے حوصلے کی داد دیتا ہوں
کہ کتنی بے رخی سے تم نے کہہ ڈالا
چلو پھر شرط لگ جائے
کہ تم نے دل لگی کی ہے
More Sad Poetry






