چمن میں ہو اگر اپنا ہمیشہ آشیاں رکھنا

Poet: SYED ISHTIAQ HUSSAIN KAZMI By: WAQAS SHAH, RAWALPINDI

چمن میں ہو اگر اپنا ہمیشہ آشیاں رکھنا
محبت اک عبادت ہے اسے دل میں جواں رکھنا

محبت کومحبت سے اگر تم بھی نبھاہ جاتے
پھر مشکل تھا الفت اور عداوت میں پہچاں رکھنا

بڑی اس درد میں لذت ہےجو دلوں کو پھر ملاتا ہے
کبھی دل کو بسا لینا کبھی دل کو ویراں رکھنا

میری قسمت میں کب تم تھے میری قسمت میں کب تم ہو
میری اب تو یہ عادت ہے غم دل کا ساماں رکھنا

تیری صورت،تیری آنکھیں،تیری زلفیں،تیری مستی
بڑی مشکل ہے دل کا اب سلامت کوئی ایماں رکھنا

تمہارے اس تبسم سے روشن ہے سبھی دنیا
یہ ہزار دلوں کی مسرت ہے اسے بس تم جواں رکھنا

Rate it:
Views: 531
19 Nov, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL