Add Poetry

چوکھٹ ان کی سر تھا میرا

Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD

چوکھٹ ان کی سر تھا میرا
تیر ان کا ، جگر تھا میرا

قدم جب رکھا دشت وفا میں
ہمدم نہ کوئی ہم سفر تھا میرا

پوچھتے کن سے، راستہ منزل کا
میرا جنون ہی، رہبر تھا میرا

شکائت دوستاں ودشمناں عبث ٹھہری
ملا جو مجھے مقدر تھا میرا

گری تھیں جہاں ، کل بجلیاں
وہی آشیاں، وہی گھر تھا میرا

اچھالی گئی تھی میری توقیر جہاں
وہی چمن وہی شہر تھا میرا

ماری تھی جسے ، ٹھوکر تم نے
وہی تو سنگ قبر تھا میرا

خورشید غم کی مرے تابانیاں دیکھو
زیر آسماں کون ، ہمسر تھا میرا

ضد پہ اپنی ، قائم تھے وہ
سمجھانا نہ سمجھانا برابر تھا میرا

بار احساں کس طرح، اتارتے ہم
طاہر میرا محسن، برادر تھا میرا

Rate it:
Views: 373
16 Apr, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets