چھوٹی سی بات

Poet: Shakira Nandini By: Shakira Nandini, Oporto

چھوٹی سی بات کو دل پہ لگا کر، چلے گئے آپ
کچھ تو کہا ہوتا، بنا کچھ کہے، چلے گئے آپ

لڑتے تھے جھگڑتے تھے پر محبت تو تھی
ایسے تنہا چھوڑ کے ہمیں، چلے گئے آپ

روٹھنےمنانے کے جو موسم آتے تھے پل پل
وہ پیار بھرے موسم چھوڑ کے، چلے گئے آپ

کیا گناہ کیا، کیا خطا ہوئی؟ کچھ تو کہا ہوتا
یوں تنہائيوں میں قید کرکے، کہاں چلے گئے آپ

چھوڑ ہزاروں غم کے آنسو پلکوں میں ہماری
یوں بنا کچھ کہے ہم سے، چلے گئے آپ
 

Rate it:
Views: 458
30 Jan, 2017