Add Poetry

چھوڑ دی تیری دنیا تیری خوشی کے لیے

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

چھوڑ دی تیری دنیا تیری خوشی کے لیے
جی سکیں گے نہ اب ہم اور کسی کے لیے

تیرا ملنا اور بچھڑنا ایک خواب تھا
تیری چاہت تو تھی دل لگی کے لیے

میرے آنگن میں ہر سو اندھیرا رہا
چراغ ڈھونڈا بہت روشنی کے لیے

اپنی قسمت میں اشکوں کی سوغات تھی
ہم تو ترستے رہے ایک ہنسی کے لیے

تیری جدائی سے بڑھ کر اور کیا غم ہو گا
مسعود زخم کافی ہیں یہی زندگی کے لیے

Rate it:
Views: 438
26 Apr, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets