چھیڑو نہ ہمیں
Poet: Kaisr Mukhtar By: kaiser Mukhtar, Hong Kongچھیڑو نہ ہمیں تم اب لوگو ہم لوگ ستائے بیٹھے ہیں
کیا ڈھونڈتے ہو اس راکھ میں اب ہم دل کو جلائے بیٹھے ہیں
ہر چیز بکاؤ مال یہاں یہ مہر و وفا یہ حسن و جمال
اس دنیا میں سب لوگ یہاں دوکان سجائے بیٹھے ہیں
زخم تو دیتی ہے دنیا مرہم بھی دے تو بات بنے
اب کون یہاں مرہم رکھ دے ہم زخم تو کھائے بیٹھے ہیں
بدنام سہی ہم بد تو نہیں پھر بھی نہ کہو ہم کو اچھا
ہم کو مانو ہم تو خود پر الزام لگائے بیٹھے ہیں
وہ تو نہیں ملتا ہم کو ظالم ہے بڑا بیگانہ سا
جس کا لبوں پر ہر لمحہ ہم ذکر سجائے بیٹھے ہیں
نہ ہے کوئی اپنا گھر قیصر نہ کوئی ٹھکانہ ہے اپنا
پھر بھی سہانے مستقبل کے ہم خواب سجائے بیٹھے ہیں
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم