چہر ے

Poet: Fazlul hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

بھول سا اک کھلا کھلا چہرہ
مسکراتا وہ خوش ادا چہرہ

چہرے پر ایک دوسر ا چہر ہ
جیسا جب چاہا لگ گیا چہرہ

تلخ گو ۔ شوخ ۔ بے ردا چہر ہ
شرم سے عاری بے حیا چہرہ

برسوں سے جس کو ڈھونڈھتی تھی نظر
آج اچانک وہ مل گیا چہرہ

حسن پر اپنے ہے بہت نازاں
کہہ رہا ہے وہ کج ادا چہرہ

آج پورے شباب پر تھا چاند
دکھ گیا خود بخود ترا چہرہ

کوشیں لاکھ کیں چھپانے کی
حال دل سارا کہہ گیا چہرہ

بات نکلی تھی بے وفائی کی
اڑ گیا کس لئے ترا چہرہ

وجہ ناراضگی تو کچھ بھی نہیں
پھر بھی ہے وہ خغا خفا چہرہ

دیر سے ڈھونڈھے کچھ خلاؤں میں
ایک معصوم بے صدا چہرہ

صاف ستھرا حسن مرا کردار
صاف شفاف آئینہ چہرہ

Rate it:
Views: 496
18 Apr, 2013
More Life Poetry