چہرے تلاش کرتی ہوں

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

بچھڑ گئے ہیں جو چہرے تلاش کرتی ہوں
نگر نگر وہی جلوے تلاش کرتی ہوں

گئے وہ اِس طرح اُن کی خبر نہیں آئی
نہیں نشاں مگر رستے تلاش کرتی ہوں

کوئی کیسے بھلا ٹوٹا ہوا جوڑے گا دل
دلِ شکستہ کے شیشے تلاش کرتی ہوں

غموں کی کثرتوں میں صبر کون کرتا ہے
مگرمیں صبر کے حربے تلاش کرتی ہوں
 

Rate it:
Views: 721
26 Aug, 2008