چہرے پے غم کی ویرانی میں یہ سجاوٹ کیسی
Poet: Shabeeb Hashmi By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAجبر دل پہ جو سہا ھے تو پھر یہ قیامت کیسی
تیری آنکھوں میں یہ آج احساس ندامت کیسی
عشق سمندر میں میرے دل نے ڈبویا خود کو
بجھ گئی پیاس تو پھر آج یہ بغاوت کیسی
دل کے دروازے پے کئی خوابوں کو بانٹا ھم نے
خالی دامن میں ہیں کئی چھید تو یہ سخاوت کیسی
آنا ھے تو چلے آؤ میرے جذبے پے بھروسہ کر کے
ملنے کو جب راہیں کھلی ہیں تو پھر یہ رکاوٹ کیسی
رات کے سپنوں نے تیری آنکھوں کو بہکایا ھے
چہرے پے غم کی ویرانی میں یہ سجاوٹ کیسی
More Sad Poetry






