کئی بار اِس دل میں بہار آئی

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

کئی بار اِس دل میں بہار آئی
کر گئی مگر ہر بار میری رُسوائی

زبان کُھلتے ہی تماشائےعشق بن گیا
کھا گئی مجھے میرے عشق کی سچائی

یہ صلہء محبت‘محبت کر کے مجھے ملا
پائی انمول نفرت ‘محبت کی کمائی

اُس نے آزاد اپنی حراست سے کر دیا
عمر بھر کی دے دی‘خود سے رہائی

چھوڑ دیا بیچ راہ تن تنہا اُس نے
بیچ بازار مجھے دے دی تنہائی

اب تو وہ ہر سُو دِکھنے لگا ہے
یہ بُرا اثر کر گئی مجھ پہ جُدائی

یوں بیگانہ پلک جھپکتے ہی ہو گیا
جیسے کبھی نہ تھی ہم سے شناسائی

Rate it:
Views: 464
13 May, 2016